Want to schedule and automatically publish to Instagram? Sign up here
Photos and video with hashtag #pond

#pond

  • 2.2M Photos
Instagram photo by adeel.pervaiz- ہاں تو قصّہ کچھ یوں ہے کہ پائیو میں ڈیڑھ دن کے ریسٹ کے بعد ہم سب تقریباً ناکارہ ہو چکے تھے. سورج جو کل پورا دن ہماری طرح کہیں چھپ کر سستا رہا تھا آج بڑی شان سے نکل کھڑا ہوا . بلتورو گلشئیر جو کل شام تک معصوم لگنے لگا تھا ، وہ بھی اپنے تیور بدل چکا تھا . خیر مرتے کیا نہ کرتے ، ایک کپ کافی کے ساتھ ایک پین کیک کھایا اور ٹریک پر چڑھ گئے . صبح کے آٹھ ہی بجے تھے ،اور تقریباً ١ گھنٹے بعد ہم بلتورو میں داخل ہوچکے تھے . بلتورو کی اونچی نیچی ڈھلوانوں پر اترنے چڑھنے کے بعد جب ہماری بس ہوگئی تو لیلی گو ، جو پہلے کبھی کیمپ سائٹ ہوا کرتی تھی اب صرف پتھروں کا ڈھیر ہے ، وہاں پہنچ کر سستانے لگے . کچھ ہوش سمبھلا تو سامنے کے منظر پر ذرا نظر ڈالی. منظر دو گھنٹے بعد بھی ویسا ہی تھا . ٹرینگو ٹاور ویسے ہی سیدھا کھڑا تھا اور ایک بادل کا ٹکڑا اب بھی اس سے لپٹنے کی کوشیشوں میں تھا. تھوڑی دیر آرام کے بعد پھر چلنے کی تیاری کی اور انہی ذلالت بھری اونچی نیچی ڈھلوانوں پر چلنے کے بعد کھابرسے کیمپ سائٹ پہنچے . کھابرسے اردکس اور پائیو کے بیچ میں آتا ہے ، یعنی ابھی ہم نے آدھا ٹریک ہی مکمل کیا تھا . گھڑی پر نظر پر تو دوپہر کے دو بج چکے تھے ، اور اس حساب سے ہمیں اردکس پہنچتے رات ہوجانی تھی . فلحال اس فکر سے آزاد ہم سب کھابرسے میں سکون سے لیٹ کر ٹرینگو ٹاور کے منظر کے مزے لینے لگے . عنایت نے ہمیں چاۓ کا کپ دیا اور کچھ بسکٹ اور ٹافیاں پلیٹ میں ہمارے سامنے رکھ دیں. کھانے پینے کے بعد ایک بار پھر سے چلنے کی تیاری کی، گھڑی تین بجا رہی تھی اور ہم تھکن سے چور ، چلنے پر مجبور ، کچھ قوالیاں اپنے اور ساتھیوں کے لئے بچا کر باقی ساری بلتورو کو سناتے چلے جا رہے تھے . پیچھے مڑ کر دیکھا تو سورج الی بیاہو ٹاور اور پائیو پیک کے پیچھے چھپنے کی کوشش میں تھا. مذاق میں اڑانے والا بلتورو اب ذرا سیریس لگنے لگا تھا . اندھیرے بس ہونے کو تھا. اور اردکس ابھی بھی دور تھا. Paiyu Peak (6610m) on left and Uli Biaho Tower (6109m) on right with Baltoro Glacier in Foreground ●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●● #traveller #etribune #northface #dawndotcom #natgeotravel #natgeo #photooftheday #photography #travelphotography #instagram #instadaily #adventure #ig_pakistan #ig_travel #vscopakistan #shutterpak #bbctravel #traveldiary #followforfollow #creative_pakistan #photographer #redbul #pakistanlandscape #nikon #iro_pakistan #picturepakistan #pond #blogger

This product uses the Instagram API but is not endorsed or certified by Instagram. All Instagram™ logos and trademarks displayed on this application are property of Instagram.